نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ 1988 میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا، انسداد پولیو ایک قومی کاز ہے، جس کیلئے ہم سب متحد ہیں۔
نگراں وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے مل کر انسداد پولیو اور ماں بچے کی صحت پر کام کر رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کئی پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فرض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو ویکسین پلانے کے لئے ہر بچے تک پہنچنا ہے۔ پولیو سمیت معاشرے سے تمام منفی رویوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔