چیف الیکشن کمشنر نے جانبدار ارکان کو نگراں وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے جانبدار ارکان کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا آپ احد چیمہ، توقیر شاہ اور فواد حسن فواد کی نمائندگی کر سکتے ہیں؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمٰن نے کہا کہ آپ جوابدہ نمبر 4 نگراں وزیر اعظم کو نوٹس بھجوا دیں۔
جس پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کو نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔