لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں پیش ہو کر شیخ رشید نے بیان دیا کہ سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں، میں فی سبیل اللّٰہ انہیں معاف کرتا ہوں۔
شیخ رشید احمد کے عدالت میں دیے گئے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
علاوہ ازیں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا، ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے۔