• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کا انتہائی سنسنی خیز میچ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کے 27ویں میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس 388 رنز بنائے اور 389 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 383 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 758 رنز اسکور کیے، یوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں یہ سب سے ہائی اسکورنگ میچ تھا۔

اس سے پہلے 2007ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 696 رنز بنے تھے۔

آسٹریلیا کے 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا 89 گیندوں پر 116 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر میں ڈیرل مچل 54 اور جمی نیشم 56 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت کی کوششوں کا حصہ رہا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 3، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ،2 وکٹیں لیے جبکہ ایک وکٹ گلین میکسویل کے حصے میں آئی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 کی شراکت فراہم کی، وارنر 81 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اُن کی اننگز میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

اس کے بعد ٹریوس ہیڈ 200 کے مجموعے پر 109 رنز کی اننگز کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے گزشتہ میچ کے تیز ترین سنچری میکر گلین میکسویل 41، جو ش انگلس 38، پیٹ کمنز 37 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3، 3، مچل سینٹنر نے 2 اور جمی نیشم نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید