• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والا نوجوان شخصی ضمانت پر رہا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے مبینہ ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں حاضر ہونا ہو گا۔

گزشتہ روز ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی روکنے پر خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے پولیس افسر کا گریبان پکڑ لیا تھا۔

ڈیفنس میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی روکنے پر ملزم نے پولیس سے بدکلامی کی تھی اور گارڈز کے ساتھ پولیس افسر پر حملہ اور گالیاں بکی تھیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید