• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کی اجازت

سندھ ہائی کورٹ----فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ----فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔

مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعق کارروائی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے مجاہد کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف ان غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں۔

سماعت کے دوران نے کے ڈی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔

کے ڈی اے نے رپورٹ میں کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق مجاہد کالونی میں 150 فٹ چوڑے روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ہیں۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  ماسٹر پلان کے بغیر تعمیرات گرانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

قومی خبریں سے مزید