• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل اسلام آباد میں غزہ مارچ کریں گے: سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق----فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق----فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ  کل اسلام آباد میں غزہ مارچ کریں گے۔

لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی ادارے فلسطین میں مسلمانوں کے قتلِ عام پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر زمینی حملے بھی شروع کر دیے گئے ہیں، اسرائیل کی غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے منافقت کی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا اس سارے گندے کھیل میں شامل ہے جس نے اسرائیل کے لیے اسلحہ اور بحری بیڑہ بھیجا ہے۔

قومی خبریں سے مزید