کیا گووندا اور اُن کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 7 سالہ لڑائی کا خاتمہ ہوگیا؟
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور اسے’انسپیریشن‘ کا عنوان دیا۔
کرشنا ابھیشک اور اُن کے ماما گووندا کے درمیان 7 برس سے لڑائی چل رہی ہے، دونوں ہی کے مداح اس چپقلش سے واقف ہیں۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اب تعلقات بہتر ہورہے ہیں، کرشنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے اپنے ماموں گووندا کے ساتھ فلم ’چھوٹے میاں، بڑے میاں‘ کے گانے پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن نے معروف کامیڈین نے لکھا کہ اس سے بہتر ویڈیو نہیں ہوسکتی، اسٹیج پر آگ لگی ہے، ماموں میری زندگی کی انسپیریشن ہیں۔
کرشنا ابھیشیک اور گووندا کےد رمیان 7 برس سے تعلقات خراب ہیں، وہ ایک دوسرے بات بھی نہیں کرتے ، ایک موقع پر کامیڈین نے گووندا کی آمد کے موقع پر کپل شرما شو بھی چھوڑ دیا تھا۔
تاہم کرشنا حالیہ دنوں میں کئی بار گووندا کے ساتھ تعلقات بحالی کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں، رواں برس کے آغاز میں ہی ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے ماموں کو ایک پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔
اس پوسٹ میں کرشنا نے لکھا کہ ڈانس کرنا میرے بچپن کا شوق ہے، خاص طور پر جب میں گووندا کے ساتھ سفر کرتا ہوں یا انہیں اداکاری اور ڈانس کرتے دیکھتا ہوں، اسے خوب پسند کرتا ہوں۔
ایک بار انٹرویو میں کامیڈین نے کہا تھا جلد یا بدیر ہم ایک بار پھر یکجا ہوجائیں گے، یہ میرا یقین ہے کہ ہمارا خون ایک ہے جو ہمیں ملوادے گا۔