• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال دوسرا اور آخری چاند گرہن

رواں سال دوسری اور آخری بار چاند کو گرہن لگا، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجکر 02 منٹ پر ہوا۔

جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا گیا، چاند گرہن رات 1 بجکر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بجکر 26 منٹ پر ہوا۔

چاند گرہن ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا کے مختلف حصوں، افریقہ، اٹلانٹک میں بھی دیکھا گیا۔

اس سے قبل ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 25 منٹ ہوگا۔ رات11 بجکر 1 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہوجائے گی جبکہ رات1بجکر 14 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر ہوگا۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کے 6 فیصد حصے کو گرہن لگے گا، رات 3 بجکر 26 منٹ پر چاندگرہن کا اختتام ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید