• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن کی فراہمی کے بعد پی آئی اے کا آپریشن بحال ہونے لگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایندھن کی عدم دستابی کے باعث متاثرہ آپریشن اب ایندھن کی فراہمی سے بحالی کی طرف گامزن ہے اور آج 45 پروازیں شیڈول ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پیر 30 اکتوبر (آج) کے لیے پی آئی اے نے 45 پروازوں کو شیڈول کیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا اندرونِ ملک آپریشن بھی بحال ہونے لگا ہے، پی آئی اے آج کراچی، لاہور، اسلام آباد، گلگت،اسکردو کی پروازیں چلائے گا۔

ترجمان کے مطابق آج جدہ، مدینہ، بحرین، دبئی، کوالالمپور وغیرہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی جبکہ چند دن میں ایندھن کی صورتِ حال میں بہتری کے بعد آپریشن معمول پر آنے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس او آج فہرست کے مطابق پی آئی اے کی ترجیحی 22 پروازوں کو ایندھن فراہم کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید