• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، فلسطینی شہری دفاع

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا ایک منظر۔ تصویر سوشل میڈیا۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا ایک منظر۔ تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، اسرائیلی بمباری سے شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے جس سے زخمیوں اور متاثرین تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے جاری بمباری سے غزہ کی صورتحال پر شہری دفاع کا کہنا ہے کہ وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، جس سے شہری دفاع کے عملے اور ایمبولینسوں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید دشواری ہے۔

شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی مستقل بمباری جاری ہے، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے زخمیوں اور ضرورتمندوں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید