• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے 4  افراد شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں میں ماں باپ، 5 اور 7 سال کے دو بیٹے شامل ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 8 اور 11 ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے گاڑی پر فائرنگ کا جواز سیکیورٹی وجوہات کو بنایا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گاڑی تیزی سے فوجی اہلکاروں کی جانب آ رہی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید