• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش میں عیدالفطر سے قبل ایندھن کی فروخت پر عائد پابندیاں ختم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلادیش نے عیدالفطر سے قبل ایندھن کی فروخت پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔

ڈھاکا سے بلوم برگ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عید کی تعطیلات کے دوران ایندھن اور چاول کے کھیتوں کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ 

بلوم برگ کے مطابق بنگلادیشی حکومت  نے فی الحال ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بنگلادیشی حکومت کے مطابق جب تک معیشت پر دباؤ برداشت کیا جاسکتا ہے، قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ 

بلوم برگ کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے بھارت سے ڈیزل کی فراہمی بڑھانے پر غور شروع کیا ہے۔ کسی تیسرے ملک میں ریفائن ہونے والے روسی خام تیل سے بنے ایندھن کی خریداری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ 

بلوم برگ کے مطابق عید کے موقع پر تقریباً 15 ملین افراد ڈھاکا سے دیہاتوں کا سفر کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید