اسرائیل نے میزائل انٹر سیپٹرز میں کمی پرا مریکا سے مدد مانگنے کے اطلاعات کی تردید کی ہے۔
تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے لبنان سے بات چیت ہونے کی اطلاعات کی بھی تردید کر دی۔
ادھر دوسری جانب اسرئیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا کہ آئندہ چند روز میں لبنانی حکومت سے براہ راست بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار کا کہنا تھا کہ امریکا سے نہیں کہا کہ میزائل انٹرسیپٹرز ختم ہو رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے متعلق دونوں اطلاعات گزشتہ روز اسرائیلی اخبار نے دی تھیں۔