• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔

کراچی میں پولنگ تاخیر سے شروع

کراچی میں سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل 10 منٹ کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ کے عمل میں تاخیر فریقین کے پولنگ ایجنٹس کے وقت پر نہ پہنچنے کے سبب ہوئی۔

پولنگ کے عمل کے لیے سینئر وکلاء اور سابق ججز کی ووٹنگ کے لیے آمد جاری ہے۔

کون بنے گا سپریم کورٹ بار کا صدر؟

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی پوزیشن کے لیے حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حامد خان گروپ سے میاں عبدالقدوس جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ سے شہزاد شوکت صدر کے امیدوار ہیں۔

حامد خان گروپ سے سلمان منصور جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ سے سید علی عمران سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔ 

ووٹرز کی تعداد

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے رجسٹرڈ وکلاء کے ووٹرز کی تعداد 3775 ہے۔

پولنگ اسٹینشز کی تعداد 

سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے ملک بھر میں 12 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پولنگ کے لیے کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ سندھ ہائی کورٹ میں قائم سندھ بار کونسل کے آفس میں ہو گی، سندھ ہائی کورٹ میں پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض وائس چیئرمین سندھ بار کونسل سر انجام دیں گے۔

پولنگ کے اوقات 

سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے صبح 9 تا شام 5 بجے تک ووٹنگ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک پولنگ میں وقفہ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید