جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لےکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈلائن پر جے یو آئی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والےافغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں، افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔