• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم پر مسلم امہ اور حکومتیں خاموش ہیں، سینیٹر رضا ربانی

 
سینیٹر رضا ربانی (فائل فوٹو)۔
سینیٹر رضا ربانی (فائل فوٹو)۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ فلسطین میں بچہ ماں کی کوکھ سے کفن میں جا رہا ہے۔ وہ وقت کب آئے گا جب فلسطین میں بچوں کی لاشیں اٹھنا بند ہوں گی۔ 

سینیٹ کے اجلاس کے موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ مسلم امہ اور حکومتیں خاموش ہیں، امریکی سامراج کہتا ہے کہ یہ اسرائیل کا حق دفاع ہے۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا عورتیں بوڑھے اور بچے مارنا حق دفاع ہے۔ امریکی سامراج اور مغرب نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ مغرب میں انتہا پسند رائٹ ونگ کی فاشسٹ حکومتیں قائم ہیں۔ 

رضا ربانی نے کہا کہ مغرب میں فلسطین کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔ فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے افراد کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کے ساتھیوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اسرائیلیوں نے قتل عام میں امریکی سامراج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غزہ میں پانی ادویات، طبی امداد اور فیول سب کچھ بند کر دیا گیا ہے۔ 

رضا ربانی نے کہا کہ جو فلسطین میں ہو رہا ہے کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ فلسطین میں نسل کشی جنگی جرم ہے۔ او آئی سی اور مسلم ممالک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ مسلم ممالک کی حکومتیں اپنے مفاد کی خاطر اسرائیل کیلیے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید