• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف پولیس کا ایکشن شروع

غیر ملکی افراد کے رضاکارانہ ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن شروع کردیا، رات گئے صدر کے علاقے سے چار غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی باقائدہ کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ 

صدر تھانے کے علاقے سے پکڑے جانے والے چار غیر ملکی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق حراست میں لے جانے والے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے، چاروں لڑکے غیر قانونی طور پر کراچی میں رہ رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید