جے یو آئی ف کے سندھ امن مارچ اور طوفانِ اقصیٰ کانفرنس کے لیے قافلے اپنی منزل کراچی کی جانب رواں دواں ہیں۔
جے یو آئی ف کے سندھ امن قافلے کے شرکاء رات مدرسہ باب الاسلام میں ٹھہرنے کے بعد آج کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔
سندھ امن قافلے کے شرکاء کا گھارو، دھابیجی اور گھگھر پھاٹک پر استقبال کیا گیا۔
یاد رہے کہ کراچی میں سندھ امن مارچ کے ساتھ طوفان اقصیٰ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس سے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔