• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالامان سکھر میں 60خواتین اور 16بچے رہتے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر

سکھر(بیور ورپورٹ)دارلا مان مینجمنٹ کمیٹی کا  اجلاس اسسٹنٹ کمشنر سکھرمیرنواز کی زیرصدارت ڈی سی آفس سکھر کے کمیٹی روم میں منعقدہوا، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، کمیٹی ممبرز اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سکھر سٹی میر نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دارلاامان میں رہائش پذیر خواتین کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، اس کے لئے دارلامان ٹرسٹ ڈونیشن اکاؤنٹ جلد کھولا جائے تاکہ مخیر حضرات اپنے عطیات جمع کرواکر معاشرے کی مظلوم خواتین کی مدد کر سکیں۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سکھر سٹی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دارلامان میں لیڈی ڈاکٹرز کی ریگیولر مقرری اور ہفتے میں ایک بارنفسیاتی ماہر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین