• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سول اسپتال کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وباء پھیل گئی

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

کوئٹہ کے سول اسپتال کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں نامعلوم پیتھوجینز کی وباء پھیل گئی۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں 18 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کرائے گئے، ٹیسٹ رپورٹ میں 8 مریضوں کے کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں 5 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سول اسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ وباء سے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے کے 100 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پیتھوجینز کی شناخت کے لیے لیب میں نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

صحت سے مزید