• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ اس ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کیا، کامیابی نے ثابت کردیا ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔

صدر پیپلز پارٹی کراچی کا کہنا تھا مرتضٰی وہاب اور سلمان مراد سمیت تمام امیدواروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے، پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے، جون کے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں اس ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کراچی کی دعویدار جماعت اسلامی کو یقین آجانا چاہیے کہ پیپلز پارٹی ہی کراچی کے عوام کی پارٹی ہے، آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

قومی خبریں سے مزید