کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور بلوز اور پشاور نے فتوحات سمیٹ لیں۔ ایبٹ آباد میں فیصل آباد ریجن نے کراچی وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ناکام ٹیم نے 8 وکٹوں پر 254رنز بنائے۔ فیصل آباد نے 40 اوورز میں 3 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد سلیم 90 اور عتیق الرحمن نے 74رنز بنائے ۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور بلوز نے فاٹا کو 7 وکٹ سے شکست دیدی۔ عمران بٹ نے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رضوان حسین نے 83رنز بنائے ۔ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور نے ملتان کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ملتان نے مقررہ 45 اوورز میں 3 وکٹوں پر 257 رنز بنائے۔ حسیب اللہ نے 116رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کو 4 وکٹوں سے زیر کیا۔لاہور وائٹس نے 9 وکٹ پر 201رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 78 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ راولپنڈی نے چھ وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ بلاول بھٹی نے 69 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔