• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کی کھلے آسمان تلے راکٹوں کی بارش میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل


 اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمین اور فضا سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فلسطین سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سڑک کنارے بیٹھے فلسطینی شہری کھلے آسمان تلے کھانا کھانے پر مجبور ہیں اور ایسے میں آسمان پر راکٹ اڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسرائیل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو پورا مہینہ ہو گیا جس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔