• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے آگ لگ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے آگ لگ گئی، دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دبئی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا‏،  حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دبئی ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا، دبئی آنے والی پروازیں عارضی طور پر فضا میں روکی گئیں۔

عالمی فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹ نے فلائٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔

قبل ازیں ‏ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ ‏جاری کی تھی۔

‏ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی حملوں کے پیش نظر علاقہ خالی کردیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید