ایرانی پاسداران انقلاب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ کو تباہ کردیا، ٹرمپ ہمت کریں خلیج میں امریکی نیوی بھیجیں۔
ترجمان پاسداران کا کہنا ہے کہ ابھی 10 سال پہلے تیار کیے گئے میزائل استعمال کررہے ہیں، جون 2025 کے بعد تیار میزائل استعمال میں نہیں لائے۔
قبل ازیں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ’ڈھونڈ کر قتل‘ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاہو اب تک زندہ ہے تو اس کا تعاقب کریں گے، صہیونیوں کے قدم اکھڑ رہے ہیں۔