انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک کی تازہ رپورٹ مانگی ہے۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023ء تک رپورٹ دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے، حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعداد و شمار کی رپورٹ ماننے سے مشن نے انکار کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن نے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو اپنی پہلی جائزہ رپورٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداد و شمار جانچ رہے ہیں، نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جلد مکمل کر لیں گے۔