صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمۂ صحت کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے 2 مزید ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سول اسپتال کے کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ایک نرس، ایک پیرا میڈیکس اور ایک فارماسسٹ بھی کانگو وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ رہے کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرِصدارت کانگو وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کانگو وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق سول اسپتال میں ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مریض سے وائرس پھیلا ہے۔