پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد کل نواز شریف سے ملاقات کرے گا جس میں عام انتخابات اور نئی سیاسی صف بندی پر بات ہوگی۔
ملاقات کے دوران سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سمیت مسلم لیگ (ن) کے انتخابی الائنس پر بھی گفتگو ہوگی۔
ایم کیو ایم کا وفد کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مصطفی کمال اور فاروق ستار پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کل صبح 11 بجے رائیونڈ میں ہوگی۔