راولپنڈی کے علاقے گورکھپور کے قریب سڑک کنارے مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر گورکھپور کے قریب سے ملا مشکوک بیگ بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ میں مشکوک الیکٹرانک ڈیوائس تھی جو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحویل میں لے لی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک ڈیوائس دھماکا خیز ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے مشکوک ڈیوائس کا معائنہ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈیوائس میں ہائی پوٹینشل دھماکا خیز مواد بھرا ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کی جانب سے دھماکا خیز ڈیوائس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس میں 15 سو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد موجود ہے، ڈیوائس کو ماہرین کی ٹیم نے مکمل ناکارہ بنا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، گورکھ پور کی ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی سی ٹی ڈی کی دھماکا خیز مواد سے متعلق مقامی افراد سے پوچھ گچھ اور چھان بین جاری ہے۔