• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرکاء اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی میئر کراچی سے ملاقات

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

پچاسویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 26 ویں ابتدائی کمانڈ کورس میں شامل پولیس افسران نے کے ایم سی کا دورہ کیا اور میئر کراچی بیرسٹر مزتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی رنجشیں ہیں، کے ایم سی 16 کروڑ روپے سالانہ ٹیکس جمع کرتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں تو مافیا بیچ میں آتی ہے، بلدیہ عظمیٰ کے پاس شہر کا 27.4 فیصد لینڈ کنٹرول ہے۔ 

میئر کراچی نے مزید کہا کہ سیاسی رہنما وژن دیتے ہیں جبکہ عمل درآمد بیوروکریٹس کو کرانا ہوتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ عظمیٰ کراچی سے زیادہ مستحکم ہ،۔ میئر کراچی کا دیگر انتظامیہ سے براہِ راست انتظامی تعلق نہیں ہے، دنیا میں بلدیات کو ہی گورنمنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید