• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ ماہ کراچی میں مختلف جرائم کی 7 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے کراچی میں گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔

 سی پی ایل سی حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک کراچی میں جرائم کی 7 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں 817 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں، جبکہ 4396 موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف مقامات سے چوری ہوئیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 25 گاڑیاں چھینی اور 182 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

سی پی ایل سی حکام کے اس دوران مطابق موبائل فون چھیننے کی 2446 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید