• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا لاطینی امریکی ممالک فلسطین کے حامی بلاک کی تشکیل کررہے ہیں؟

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جنگ میں شدت کے ساتھ لاطینی امریکہ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک علاقائی حامی فلسطینی بلاک سامنے آسکتا ہے جو ایک بے مثال پیش رفت ہو گی۔ 

یہ عمل 31 اکتوبر کو اس وقت شروع ہوا جب بولیویا نے غزہ پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔

 بولیویا کے شہر سانتا کروز ڈی لا سیرا میں ایک اسلامی مرکز چلانے والے فلسطینی نژاد ماہر سیاسیات شیخ عیسیٰ عامر کوئیدو کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کا ملک کے مسلمانوں نے زبردست استقبال کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید