کوئٹہ میں تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم خلجی نے کہا کہ جمعہ 10 نومبر سے کوئٹہ میں تندور بند کردیں گے۔
کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے نعیم خلجی کا کہنا تھا کہ تندوروں پر کام کرنے والے افغان کارڈ ہولڈرز کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں 300 تندور بند ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے تندور کی روٹی کی قیمت بھی کم کردی ہے۔
چیئرمین تندور ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث تندور بند کرنے پر مجبور ہیں۔