• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، سندھ ریزرو پولیس کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیور ورپورٹ) سندھ ریزرو پولیس کے برطرف کئے گئے اہلکاروں نے اپنی برطرفی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کی برطرفی کے خلاف نعرے درج تھے اور مظاہرین اپنی بحالی کے لئے نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ ریزرو پولیس کے 2012ء میں برطرف کئے گئے اہلکاروں نے تقریبًا پانچ سال خدمات سرانجام دی ہیں اور دوران فرائض 13اہلکار شہید اور 18اہلکار زخمی بھی ہوچکے ہیں اس کے باجوودہمیں بلا وجہ برطرف کیا گیا ہے، ہمارے احتجاج کے بعد آئی جی سندھ نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے بھی ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیاجبکہ کراچی بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جس کا بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احسن انداز میں پانچ سال ڈیوٹی کی ہے اور اب ہمیں نوکریوں سے برطرف کر کے ہماری تنخواہیں بند کی گئی ہیں جس کے باعث ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورحال ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پانچ سال احسن انداز میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو برطرف کر کے ان کی جگہ نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ ہماری سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ برطرف کئے گئے ملازمین کو نوکریوں پر بحال کیا جائے تاکہ ان میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہو سکے۔مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر انہیں بحال نہ کیا گیا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ 
تازہ ترین