• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی بچوں، خواتین کی شہادت سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں فلسطین کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل بم باری ہو رہی ہے، امریکا اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تک 11 ہزار فلسطین اسرائیلی بم باری سے شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بم باری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ غزہ کے شہداء میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید