کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق ملزم سلطان سے 11 ہزار ڈالر، 50 ہزار یورو اور 22 ہزار ریال برآمد ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے پشتو میں تحریر بھی ملی، جس میں ٹارگٹ سے متعلق ہدایات درج تھیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے ملنے والی کی چین (چابی) پر لفظ داعش بھی لکھا ہے۔