• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس، نواز شریف سے ملاقات پر آگاہ کیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزی الیکشن آفس رازی روڈ کراچی میں ہوا۔ 

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے سامنے رکھے جانے والے مطالبات اور شرائط و ضوابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ن لیگ کے وفد کے سامنے انتخابات اور انتخابات کے بعد کیلئے مطالبات رکھے جائیں گے۔ 

ترجمان نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں آئینی ترامیم بھی شامل ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور بشیر میمن پر مشتمل ن لیگ کا وفد اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید