پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ قوم کی امنگوں، آرزوؤں اور امیدوں کا محور ہے، عوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔
شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ آصف، عثمان ابراہیم، ذوالفقار بھنڈر، عطا اللّٰہ تارڑ اور حنیف عباسی شامل ہیں۔
چوہدری تنویر، دانیال چوہدری اور خالد جاوید وڑائچ نے بھی پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔
ن لیگی صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے انتخابات میں فتح عوام اور مسلم مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔