ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی میں اے ایس آئی کی لڑکی سے 15 روز تک مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سامنے آنے کے بعد لڑکی کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی سے جھگڑے کی درخواست لے کر تھانے آئی تھی، اے ایس آئی نے تھانے کے ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اے ایس آئی 15 روز تک تھانے بلوا کر زیادتی کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی کے کمرے کی ویڈیو پولیس افسران کو فراہم کیں، متاثرہ خاتون کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔