پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کیمروں کے ذریعے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، درجنوں گاڑیوں کو نشاندہی کے بعد پکڑ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہر بھر میں انسدادِ اسموگ کے حوالے آپریشن جاری ہے۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے نشاندہی کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 37 گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔