امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے امید تھی کہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ یا عالمی فلسطین فنڈ قائم کریں گے۔
سراج الحق نے لاہور میں واقع مسلم ٹاؤن میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ او آئی سی کو چاہیے کہ 48 گھنٹوں میں اسرائیل کا تیل وگیس بند کر دیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے معاملے پر حکمراں میر صادق و میر جعفر والا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہا کہ میں نے دورۂ ایران، ترکی اور قطر میں حکمرانوں و حماس کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔