• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریڈٹ لینا ن لیگ کا وتیرہ ہے، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ (ن) کا وتیرہ ہے۔

مسلم لیگی رہنما احسن اقبال ردعمل پر جواب دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ن لیگ کی مثال بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ ن کا پرانا وتیرہ ہے، قوم جانتی ہے شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا تحفہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی وزراء نے 16 ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی؟ بلاول بھٹو کا سوال برقرار ہے، کریڈٹ نہیں حقائق بتائیں۔

قومی خبریں سے مزید