• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹائیگر 3‘ کی خصوصی اسکریننگ، سلمان خان بچوں کیساتھ گھل مل گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی بچوں کیلئے خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

بچوں کے دن پر ممبئی میں ہونے والی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سلمان خان نے نوجوان مداحوں کے بات چیت کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی ایکشن فلم ’ٹائیگر 3‘ نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

 یش راج فلمز (وائے آر ایف) کی پٹھان اور وار طرز کی اس فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید