بچوں کے لیے خصوصی ایک صدیوں پرانے جاپانی تہوار میں شرحِ پیدائش میں ریکارڈ کمی کے بعد پالتو کتوں اور بلیوں کو زیادہ اہمیت ملنے لگی۔
جاپان میں بچوں کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لیے وہاں موجود ایک تاریخی مزار ’زما‘میں خصوصی عبادت کرنے کی صدیوں پرانی روایت ہے۔
اب اس مزار میں وہاں کے لوگ اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر جانے لگے ہیں اور ان کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لیے خصوصی عبادت کرتے ہیں۔
اسی لیے مزار میں 2012ء میں پالتو جانوروں کے لیے خصوص عبادت کرنے کے لیے آنے والوں کے لیے مخصوص جگہ بنا دی گئی تھی جہاں خصوصی رسمیں ادا کی جاتی ہیں جنہیں’شیچی-گو-سان‘ کا نام دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ رسمیں نومبر کے وسط میں بچوں کی صحت اور زندگی کے لیے ادا کی جاتی ہیں۔
’شیچی-گو-سان‘ کا مطلب ’سات پانچ تین‘ ہے اس لیے یہ تہوار نومبر کے وسط میں اس عمر تک پہنچنے والے بچوں کے لیے منایا جاتا ہے۔
جاپانی والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو روایتی لباس ’کیمونز‘ پہنا کر عبادت کے لیے اس مقدس مقام پر لے کر جاتے ہیں۔
رواں سال اس تہوار کے موقع پر پہلے سے زیادہ تعداد میں پالتو کتے اور بلیوں کے مالکان اس خصوصی عبادت کے لیے اپنے پالتوں جانوروں کو ساتھ لے کر آئے۔
واضح رہے کہ جاپان میں شرحِ پیدائش میں 2022ء میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی جبکہ شرحِ اموات اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جاپانی شہری اپنے پالتوں کتوں اور بلیوں سے اتنی محبت کرنے لگے ہیں۔