صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
لاہور کی فضا آج انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے، جہاں فضا میں آلودگی 299 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلوگی 185 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوڑئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی آج دوسرے نمبر پر ہے۔
دہلی کی فضا میں آلودگی 265 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔