• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ فری پشاور مہم کا پہلا مرحلہ مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پہلے مرحلے میں کینٹ و سٹی ایریاز کے ہائی لاسز فیڈرز پر کارروائیاں کی گئیں اور 17 ہائی لاس فیڈرز سے بجلی چوری کا خاتمہ کیا گیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 135 کنڈے اور 92 ٹیمپرڈ میٹرز بھی ہٹائے گئے جبکہ بقایا جات کی مد میں 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے، 43 افراد کے خلاف مقدمے درج کیے گئے جبکہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید