• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ MQM کو مردہ گھوڑا کہہ رہے ہیں، خواجہ اظہار

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کو مردہ گھوڑا قرار دے رہے ہیں، وہ بھول گئے کہ وہ لوگ اسی مردہ گھوڑے پر سوار ہوکر وزیر خارجہ بنے تھے۔

نیوکراچی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن  نے کہا کہ ایک بار ہماری چھینی ہوئی سیٹیں واپس مل جائیں پھر ہم دیکھتے ہیں کیسے تمہارا جیالا وزیراعلیٰ آئے گا؟

فاروق ستار نے کہا کہ  اگر ایم کیو ایم مردہ گھوڑا ہے، دفن ہوگئی تو تمہارے پیٹ میں مروڑ کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا خفیہ گٹھ جوڑ تھا، ایک دن بھی پی ٹی آئی کا وزیراعظم کراچی میں نہیں رکا، کرپٹ اور بدعنوان حکمرانی کے خاتمے کا وقت آ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی 22 نشستیں حاصل کریں گے، 15 دسمبر تک کراچی میں 100 انتخابی دفتر کھولنے کا اعلان بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید