اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار کرلیے گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزمان کی زیورات چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
پولیس بتایا کہ ملزمان نے 6 روز قبل فیصل آباد روڈ پر شادی ہال سے دلہن کے زیورات چرائے، ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے زیورات خریدنے والے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔