• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: مدرسے کے طالبعلم کیساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

 
----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

چکوال کے مدرسے میں طالب علم سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 12 سال کا ہے وہ پریشان تھا پوچھنے پر اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے نے بتایا کہ استاد بچوں کے جسم پر چھری سے زیڈ کا نشان بنا دیتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے، دونوں ملزمان چکوال کے رہائشی نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید